لبنان میں جنگ بندی ممکن نہیں، اسرائیل نے معاہدے پر عمل نہیں کیا:حزب اللہ

بیروت (مشرق نیوز) حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے اسرائیلی حملوں کے تسلسل کے باعث لبنان میں کسی بھی قسم کی جنگ بندی ممکن نہیں، لبنان اب بھی مسلسل اسرائیلی حملوں کی زد میں ہے، اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے کسی ایک نکتے پر بھی عمل درآمد نہیں کیا، حزب اللہ اسرائیل کےساتھ بالواسطہ مذاکرات کے حق میں ہے تاہم براہ راست مذاکرات اسرائیلی وزیر اعظم کےلئے بلاجواز رعایت کے مترادف ہوں گے، لبنان میں اسرائیل کے اثر و رسوخ کو روکنے کےلئے مسلح مزاحمت جاری رکھی جائے گی۔