بیجنگ: (مشرق نیوز)چین نے ایران کےخلاف امریکی واسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دےدیا۔
وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کی،چینی وزیر خارجہ نے کہا امریکہ ،اسرائیل کی جانب سے ایران کےخلاف جنگ ناجائز ہے،چین خطے میں کشیدگی کم کرنے کےلئے کوششیں جاری رکھنے کوتیار ہےں۔
عباس عراقچی نے کہا ایران امریکہ کےساتھ شفاف و جامع معاہدہ چاہتا ہے،چین ایران کا قریبی دوست ہے اور موجودہ حالات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں گے۔
ایران کیخلاف امریکی واسرائیلی جنگ غیر قانونی ہے،چین



















