اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے ماہ صیام عبادت، تقویٰ ،روحانی پاکیزگی کی تجدید کا مہینہ،حقیقی عبادت کردار کی اصلاح و باہمی ایثار کا سبق دیتی ، روزہ صبر، نظم اور ذمہ داری کی عملی تربیت ہے۔
اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا رمضان کمزور طبقات کے احساس و معاشرتی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کراتا ہے، حکومت کا رمضان پیکیج مستحقین کی مدد کےلئے شروع کر دیا گیا ،مستحق افراد کو مالی امداد باعزت طریقے سے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے ہوگی، مقصد ہے ہر گھرانہ سحر و افطار کی رونقیں برقرار رکھ سکے،دعا ہے اللہ پاکستان کو امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔
مستحق افراد کو باعزت طریقے سے مالی امداد منتقل ہوگی،وزیراعظم



















