او جی ڈی سی ایل نے تیل و گیس کا نیا کنواں دریافت کر لیا


ٹنڈو الہ یار:(مشرق نیوز)او جی ڈی سی ایل نے تیل و گیس کانیا کنواں دریافت کر لیا۔

ترجمان او جی ڈی سی نے کہا درس ویسٹ3 کنواں سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں واقع ہے، ابتدائی ٹیسٹ میں یومیہ 9.70 ملین معکب فٹ گیس اور 580 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ کی پیداوار حاصل ہوئی،گیس کو پلانٹ میں پراسیس کر کے ایس ایس جی سی ایل کے نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔