ٹرمپ 32 ہزار ہلاکتوں کا ثبوت پیش کریں،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

تہران: (مشرق نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ سے 32 ہزار ہلاکتوں کا ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔

عباس عراقچی نے واشنگٹن کو پیغام بھیجا اعداد و شمار پر شبہ ہے تو ثبوت لائیں، ایرانی حکومت نے مکمل شفافیت کےساتھ تمام متاثرین کی فہرست دےدی،فہرست میں 3117 عام شہری اور 200 سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔