ایران امریکہ تنازع روکنا اہم ترجیح ،پاکستان مصالحتی کردار جاری رکھے گا،دفتر خارجہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایران امریکہ تنازع روکنا اہم ترجیح ،پاکستان مصالحتی کردار جاری رکھے گا،دفتر خارجہ نے رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی ۔

رپورٹ میں فوری و طویل مدتی معاشی و ساختی اثرات سے نمٹنے کی پیشگی تیاری ضروری قرار دیتے ہوئے کہا گیاجنگ بندی و ثالثی کوششوں نے ملکی سیاسی و سفارتی ساکھ کومضبوط کیا،پاکستان کے کردار کو ایران سمیت خلیجی ممالک ،خطے بھر میں سراہا گیا۔

دفتر خارجہ نے کہا پاکستان خطے میں امن و استحکام کےلئے ثالث کا کردار جاری رکھے گا،ہر ممکن کوشش ہے تنازع کا مزید پھیلاو روکا جائے،امریکہ، اسرائیل ،ایران تنازع سے خطے کی سیاسی و معاشی صورتحال تبدیل،حالیہ پیش رفت نے ایران کی داخلی سیاست اور خلیجی تعاون کونسل کو نئی شکل دی،خلیجی ممالک اب اپنی معاشی و سکیورٹی پالیسیوں پر نظرثانی کرسکتے ہیں،اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم بھی دنیا کے سامنے مزید واضح ہوگئے،آبنائے ہرمز کی صورتحال خطے کے سیاسی و معاشی منظرنامے پر اثر انداز ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق خطے میں تجارتی راستوں کی ازسرنو تشکیل کا امکان ہے،موجودہ سفارتی و سیاسی پیشرفت کو دیرپا شراکت داریوں میں بدلا جائےگا،خطے میں پاکستان کے سیاسی و سکیورٹی تعاون میں اضافے کے امکانات ہیںابھی تک ترسیلات زر یا بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی پر فوری اثرات سامنے نہیں آئے،بحران طویل ہوا تو بیرون ملک پاکستانیوں، تجارت و معیشت پر منفی اثرات ہوسکتے ہیں،دوبارہ کشیدگی شروع ہوئی تو پاکستان اور پورے خطے پر گہرے اثرات ہوں گے۔