نواز شریف برینڈ ، اگلے انتخابات میں ن لیگ کلین سویپ کرے گی‘عظمیٰ بخاری


لاہور:(نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے نواز شریف برینڈ ہیں، انتخابی مہم کےلئے نکلیں گے تو دنیا دیکھے گی، اگلے انتخابات میں ن لیگ کلین سویپ کرے گی،پی ٹی آئی والوں کے پاس کیا ہے؟ علیمہ باجی کا پتہ نہیں چلتا کہاں خودکش بمبار بن جاتی ہیں،کراچی کے میئر مرتضی وہاب بھی سیکھنے کےلئے پنجاب تشریف لائے تھے، باقی صوبے بھی سیکھتے رہتے ہیں۔

انٹرویو میں عظمیٰ بخاری نے کہا مریم نواز کے منصوبوں کو سارا پاکستان سراہتا اور خواہش کرتا ہے ہمارے پاس بھی ایسی وزیراعلیٰ ہو،پی ٹی آئی والے آپس میں لڑ لڑ کر بے حال ہورہے ہیں، پوری قوت کےساتھ کشمیر کا انتخاب لڑیں گے،مریم نواز میجر سرجری کے بعد صحتیاب ، ڈاکٹرز کے مشورے سے دفتر آئیں گی۔