اسلام آباد:(بیورورپورٹ)توشہ خانہ ٹو کیس میںعمران ،بشریٰ کی اپیلوں پر نیا بنچ تشکیل نہ پا سکا۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کا12 مارچ کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ،تحریری حکم نامے میں عدالت نے اپیلیں دائر کرنے میں تاخیر کی معافی درخواستیں منظور کرتے ہوئے قرار دیااپیل کنندگان کے وکیل کی جانب سے پیش کیا گیا جواز قابل قبول ہے، عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے اپیلوں کو باقاعدہ نمبر لگانے کی ہدایت کردی۔
توشہ خانہ ٹو کیس ،عمران ،بشریٰ کی اپیلوں پر نیا بنچ تشکیل نہ پا سکا


















