نوازشریف نے آزاد کشمیر میں بھی انتخابی مہم کی ذمہ داری سعد رفیق کو سونپ دی

لاہور(: اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نواز شریف نے گلگت کے بعد آزاد جموں و کشمیر میں بھی انتخابی مہم کی ذمہ داری سینئر پارٹی رہنما سعد رفیق کو سونپ دی۔

ذرائع کے مطابق قیادت کی جانب سے سعد رفیق کو آزاد کشمیر جانے اور مقامی امیدواروں کےساتھ مل کر انتخابی مہم چلانے کی ہدایات کردی گئیں،نواز شریف کی بھی انتخابی جلسوں میں شرکت کا امکان ہے۔