اسلام آباد:(بیورورپورٹ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے مشاورت یا رائے کے بغیر ہی گورنر سندھ کو تبدیل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاﺅس میں وزیرداخلہ محسن نقوی سے خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ہوئی ،اختتام پرمحسن نقوی اورخالد مقبول صدیقی اکٹھے کابینہ اجلاس میں شرکت کےلئے نکلے،صحافیوں نے سوال کیا ایم کیو ایم مطالبات اورگورنر سندھ کی تبدیلی پر وزیراعظم یا وزیرداخلہ سے بات ہوئی؟ ۔
خالد مقبول صدیقی نے کہامشاورت یا رائے کے بغیر ہی گورنرکوتبدیل کیا گیا،صحافیوں نے سوال کیا آپ کے اپنے ساتھی آپ پر تحفظات کااظہار کررہے ہیں کیا مسئلہ ہے؟،خالد مقبول صدیقی نے جواب دیا کوئی کچھ بھی کہتا رہے مسئلہ نہیں، میں نے کچھ فیصلہ کیا تو اہم ہوگا۔
کوئی کچھ بھی کہتا رہے مسئلہ نہیں، میں نے فیصلہ کیا تو اہم ہوگا، خالد مقبول صدیقی



















