ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، مطالبات پیش کر دیئے

اسلام آباد(بیورورپورٹ) ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے ملاقات میں اپنے مطالبات پیش کردیے۔وزیراعظم سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور امین الحق شامل تھے جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے 4 نکات پرگفتگو کی گئی جب کہ پارٹی نے وزیراعظم سے شہری علاقوں کیلئے ترقیاتی پیکیج کامطالبہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے بلدیاتی حکومتوں پرمجوزہ آئینی بل، سندھ میں گورنرشپ اور ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنان کی بازبی پر بھی گفتگو کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ایم کیو ایم کے آئینی مجوزہ بل،لاپتہ کارکنان پرکمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔