کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان کاٹیکس فری بجٹ،نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے 106ارب مختص،صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نو شیروانی نے 1089 بلین روپے کا بجٹ پیش کردیا،میر شعیب نوشیروانی نے کہاموجودہ حکومت نے گزشتہ مالی سال میں مختص کردہ بجٹ کا 115 فیصد استعمال کیا، رواں مالیاتی سال کے دوران 2966 جاری اور نئی ترقیاتی سکیمیں رواںسال کے آخر تک مکمل ہوں گی،آئندہ مالی سال کے کل اخراجات کا تخمینہ 1089 بلین روپے ہے،صوبائی وزیر خزانہ نے کہاصوبے کا بجٹ سرپلس ، صوبائی آمدنی کو 170 بلین روپے تک پہنچایا جائے گا، وفاق کے تعاون سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ڈیمز کی تعمیر جاری ہے،انشورنس کے ذریعے سرکاری املاک، حادثات، قدرتی آفات،صحت و دیگر منصوبوں کو انشور کیا جائے گا،زرعی شعبے کی بہتری ،ٹیوب ویلز کی سولر ائزیشن کےلئے 3.8 بلین روپے مختص کردئیے۔
بلوچستان کاٹیکس فری بجٹ،نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے 106 ارب مختص



















