طلال چودھری نے کالعدم ایکشن کمیٹی کی ایک اور آڈیو شیئر کردی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر مملکت طلال چودھری نے آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی ایک اور مبینہ آڈیو شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں طلال چودھری نے کہا اب سمجھنا مشکل نہیں رہا کالعدم ایکشن کمیٹی کے مقاصد کیا ہیں،قانون حرکت میں آچکا ،جلد ذمہ دار عناصر قانون کی گرفت میں ہوں گے۔