بےنظیر شہید کی جرات بے مثال تھی،والد بچوں کواعتماد سے جیتنا سکھاتا ہے،مریم نواز


لاہور:(نمائند ہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے سابق وزیراعظم بےنظیربھٹو شہیدکی 73ویں سالگرہ پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا بےنظیر بھٹوشہید جمہوریت ،سیاسی استحکامِ کی علامت تھیں،سیاست میں خواتین کی شرکت یقینی بنانے کےلئے بھرپور کردارادا کیا،بےنظیر بھٹو شہید کی جرات اور جمہوریت سے وابستگی بے مثال ،ملکی سیاسی تاریخ کی نمایاں شخصیات میں شامل ہیں ۔

دریں اثنا فادر ڈے پراپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا باپ سائبان کی مانندخود کڑی دھوپ ،تیز بارش سہہ کر بھی بچوں کو سایہ فراہم کرتا،عظیم باپ اولاد کو صرف جینا ہی نہیں ، سر اٹھا کر جینا سکھاتا ہے، باپ وہ چراغ جو اولاد کےلئے ہر اندھیرے میں روشنی بنتا ہے، والد میرے رہنما، قائد، استاد ،طاقت ،نواز شریف کی گود پہلا مکتب ،سایہ مضبوط ترین آسرا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہانواز شریف کی محبت میں گھلی شخصیت میری سیاست ،سوچ کا محور ،والد ہی خودداری ،اعتماد سے جیتنا سکھاتے ،محبت و دعائیں ہر لمحہ حصار میں لئے رہتی ہیں، دعا گو ہوں ہر بچے کو ایسا باپ ملے جو خواب دیکھنے اور حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ دے۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موسیقی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاخوشی ہو یا غم، جدائی ہو یا وصال، موسیقی ہر کیفیت کو بیان کرنے پر قادر ہے،پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی،موسیقی امن کا سفیر بن کر محبت و امن کا پیغام سرحدوں کے پار پہنچا تی ہے ، نادار فنکاروں کی مالی معاونت جاری رہے گی۔