واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت حملے کی دھمکی دےدی۔
اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہاایران فوری طور پر لبنان میں اپنے پراکسیز کو مسائل پیدا کرنے سے روکے ورنہ سخت حملے کریں گے،حملہ پہلے سے بھی شدید ہوگا،امن معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا،رقم مشرق وسطیٰ کی سکیورٹی کیلئے خرچ کی جائے گی،جنگ بندی کے دوران آئندہ 60 دن تک آبنائے ہرمز میں کسی قسم کا ٹول ٹیکس نہیں ہوگا۔
ایران پراکسیز کو روکے ورنہ سخت حملے کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ


















