تل ابیب:(مشرق نیوز) اسرائیلی وزیر دفاع نے خبردار کرتے ہوئے کہاہے ایران کےساتھ کشیدگی دوبارہ کھلی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ،مجتبیٰ خامنہ نشانے پر ہیں۔
اسرائیل کاٹز نے کہاامریکی سفارتی کوششوں کے باوجود اگر ضروری ہوا تو اسرائیل ایران کو دوبارہ نشانہ بنا سکتا ہے،قومی سلامتی کےخلاف کوئی سنگین خطرہ محسوس ہوا تو کارروائی کےلئے کسی بیرونی منظوری یا اجازت کا انتظار نہیں کرینگے،اسرائیل اپنے دفاع کیلئے خود مختار فیصلے کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی وزیردفاع کی دھمکی پر فوری اور بھرپور جواب دینے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے اسرائیل نے معاہدے کو نظرانداز کیا تو سبق سکھائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت انتہائی واضح اور سب کےلئے جاری کی گئی ،امریکی صدر نے تل ابیب میں اپنے پالتووں کو لگام دینے کا وعدہ کیا اگر وہ اپنے مالک کو نظر انداز کرتے ہیں تو ایران سبق سکھائے گا،عوام و قیادت کو کوئی خطرہ ہوا تو فوری و بھرپور جواب دینگے۔
مجتبیٰ خامنہ ای نشانے پر ہیں،اسرائیل، خطرہ ہوا تو فوری سبق سکھائینگے،ایران


















