کارا کاس،نیویارک: (مشرق نیوز،بیورورپورٹ)وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، سینکڑوں افراد ہلاک،حکام نے اموات10سے زائد ہونے کاخدشہ ظاہر کردیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق وینزویلا میں 7.1 اور 7.5 شدت کے زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، خوفزدہ شہری جان بچانے کےلئے گھروں ،عمارتوں سے نکل کر سڑکوں پر آ گئے، ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ ،سکول و ٹرین سروس معطل ،مرکزی ائیر پورٹ بند کرکے سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی،ماہرین کے مطابق ہزاروں اموات کا خدشہ ہے، زلزلے کا مرکز دارالحکومت کراکس سے 284 کلومیٹر مشرق میں تھا۔
وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے خطاب کرتے ہوئے کہا زلزلے کے نتیجے میں ایئرپورٹ کے ٹرمینل کو شدید نقصان پہنچا ،امدادی سرگرمیاں تیز کردیں،مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریاست کیلیفورنیا اور خطے کے دیگر ممالک میں بھی زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ ہوئی، کیلیفورنیا کے شمالی علاقوں میں 10 لاکھ افراد کو الرٹ جاری کر دیا گیا ۔
دوسری جانب شمالی جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ آیا ،جھٹکے ٹوکیو میں بھی محسوس کئے گئے،موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز ایواتی کا ساحلی علاقہ ، گہرائی 50 کلومیٹر تھی،وزیر دفاع نے فوج کو زلزلہ زدہ علاقوں میں فضائی انٹیلی جنس جائزہ لےکر رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
ادھرا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا وینزویلا میں زلزلے سے ابتدائی رپورٹ اچھی نہیں، بڑی تعداد میں اموات ہوئیں، امریکی اداروں کو فوری مدد کی ہدایت کردی ۔
دوسری جانب ایران نے وینزویلا میں ہلاکت خیز زلزلے پر شدید افسوس کا اظہارکرتے ہوئے امدادی کارروائیوں میں مددکی پیشکش کردی،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہاامدادی سرگرمیوں کےلئے ایران ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کےلئے تیار ،مشکل وقت میں وینزویلا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔
مزید برآں سپین نے فوج کا امدادی دستہ بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا54 فوجی اہلکار وینزویلا میں امدادی کارروائیوں میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں،امدادی دستہ خصوصی تربیت یافتہ کتوں، مخصوص آلات جیسے ریسکیو کیمروں اور جیو فونز کا استعمال کرتا ہے۔
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ،عمارتیں زمین بوس،سینکڑوں ہلاک،ہزاروں اموات کا خدشہ


















