پاکستان نے جدید طبی سائنس میں ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرلی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان کی جدید طبی سائنس میں ایک اور تاریخی کامیابی ،مسلح افواج کے بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر نے پہلی بار کار ٹی سیل تھراپی مکمل کر لی ،جدید کار ٹی سیل تھراپی کے بعد 21سالہ مریض مکمل صحت یابی کی منزل تک پہنچ گیا۔

آرمی میڈیکل کور کے ماہرین نے برسوں کی تحقیق کے بعد پاکستان میں پہلی کار ٹی سیل تھراپی کو کامیاب بنایا ،پہلی کار ٹی سیل تھراپی میں مریض اور اہل خانہ نے مثالی حوصلہ دکھایا، پاکستان اب دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو کر جدید کینسر کے علاج میں اہم مقام حاصل کر چکا ،کامیاب طبی پیش رفت قومی اعتماد کو نئی بلندی دے رہی ہے۔