اسرائیل کو بارود اور خون کاکھیل دوبارہ نہیں کھیلنے دیں گے،اردوان



انقرہ:(مشرق نیوز)ترکیہ کے صدر نے کہاہے اسرائیل کو خطے کو ایک بار پھر بارود اور خون کی بو میں جھونکنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

رجب طیب اردوان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایران ،امریکہ میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد دنیا نے سکون کا سانس لیا ،ترکیہ اسرائیل کے اشتعال انگیز اقدامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، جنگ کی عادی اسرائیلی حکومت کو ہرگز اجازت نہیں دی جانی چاہیے ایک بار پھر پورے خطے کو بارود اور خون کی بو میں جھونک دے۔