لاہور،پشاور،راولپنڈی،حافظ آباد،لیہ:(خبر نگار،بیورورپورٹ)طوفانی بارشیں، کلاﺅڈ برسٹ،مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال، لینڈسلائیڈنگ ،متعدد افراد جاں بحق ہوگئے،خیبر میں 2گاڑیاں ریلے میں بہہ گئیں، سوار خواتین ،بچوں کو بچا لیا گیا۔
لیہ کے موضع سمرانشیب میں دریائے سندھ کی بے رحم موجیں بے قابو ، پانی کے تیز بہا ﺅمیں 2 بڑے سرکاری سکول دریا برد ہوگئے، سینکڑوں ایکڑ فصلوں ،300مکانات کو نقصان پہنچا ،حسن ابدال کے نواحی علاقے کوہلیہ سمیت درجنوں دیہاتوں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کیا گیا کوہلیہ پل پھر تیز سیلابی ریلے کی نذر ہونے سے پنجاب ،خیبرپختونخوا کے سرحدی دیہات کا شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
کشمیر کی وادی نیلم کے نواحی گاﺅں میں کلاﺅوڈ برسٹ کے بعد ندی نالوں میں طغیانی سے مکانات سمیت متعدد دکانیں سیلاب کی نذر،مینگل نالے کے قریب متعدد گاڑیاں ،موٹرسائیکل بہہ گئیں،مانسہرہ کے علاقے جبوڑی میں کلاﺅڈ برسٹ کے نتیجے میں متعدد ہوٹلوں ،رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا، اچانک آنے والے سیلابی ریلوں نے معمولات زندگی متاثر کر دئیے۔
ادھر پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہاسیلابی خطرات میں اضافہ، چناب کے خانکی اور قادر آباد کے مقامات پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے،شہری احتیاط برتیں۔
طوفانی بارشیں، کلاﺅڈ برسٹ،سیلابی صورتحال، لینڈسلائیڈنگ ،متعدد افراد جاں بحق



















