چوری چھپے پارٹی چیئرمین شپ میں توسیع مانگی جا رہی ہے،مصطفی کمال


کراچی: (بیورورپورٹ)ایم کیو ایم رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں عدالتی فیصلہ نظرئیے کی جیت ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا سانحہ بلدیہ فیکٹری کے ذمہ دار مالکان ،ایم کیو ایم کو کلین چٹ ملی گئی،لواحقین سے دلی ہمدردی ،سپریم کورٹ کے ججز کو سلام پیش کرتا ہوں،گل پلازہ میں آگ لگی، بڑے صاحب والی ایم کیو ایم ہوتی تو 4 جھوٹی بھتے کی پرچی دکھائی جاتی اور الزام لگ جاتا گل پلازہ جلایا گیا، غداری نہیں بغاوت کی ۔

مصطفی کمال نے خالد مقبول صدیقی کا نام لئے بغیر کہاالیکشن کمیشن میں چوری چھپے پارٹی چیئرمین شپ میں توسیع مانگی جا رہی ہے، ہمیں کہیں چیئرمین بننے کا شوق ہے بنوا دیں، ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو حقوق نہیں دلوا سکتا، قوم کےساتھ مخلص ہونے والے کو سر پر بیٹھائیں گے ورنہ ٹکرا جائیں گے۔