نارووال: (بیورورپورٹ)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرخرو،امریکہ ،ایران کو مذاکرات کی میز پر بٹھا کر دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاایران ،امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان نے اہم کردار ادا کرکے سفارتی محاذ بھی سرکرلیا،وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کی بہترین سفارتکاری کی بدولت امن ممکن،جنگ بندی نہ ہوتی تو دنیا بھر میں شدید معاشی بحران جنم لیتا، خطے میں امن ہی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاپاکستان نے پہلے دفاعی معرکہ جیتا ،امریکہ ،پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ، بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے،عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتکاری کا چرچا ،معاشی محاذ پر کامیابی حاصل نہ کی گئی تو دفاعی و سفارتی کامیابیاں بھی ضائع ہو جائیں گی،ترقی کےلئے سازگار ماحول ناگزیر ، پاکستانی قوم کسی بھی ترقی یافتہ ملک سے کم ذہین نہیں۔
پاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرخرو، دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا‘ احسن اقبال


















