آزاد کشمیر میں طاقت کے زورپر انتخابات روکنے نہیں دیں گے،وفاقی وزرا


میر پور:(مشرق نیوز)وفاقی ورزا،مشیر وزیراعظم نے کہاہے کسی کو طاقت یا اسلحے کے زور پر آزاد کشمیر میں انتخابات روکنے کی اجازت نہیں دینگے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل چودھری،امیر مقام،رانا ثنا نے کہاجوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات میں تمام مطالبات پورے کیے گئے، مہاجرین نشستوں کا معاملہ آزادکشمیر اسمبلی سے متعلق ہے، آئینی معاملات پاکستان حکومت نہیں بلکہ آزادکشمیر اسمبلی کے دائر اختیار میں آتے ہیں،آزادکشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی 2026 کو ہوں گے، اسمبلی آئینی مدت 4 اگست کو مکمل کرے گی، انتخابات آئین اور قانون کے مطابق مقررہ وقت پر ہوں گے ،کسی کو طاقت یا اسلحے کے زور پر روکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وفاقی ورزا،مشیر وزیراعظم نے کہا سکیورٹی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ بند ،سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، حالات بہتر ہوتے ہی انٹرنیٹ بحال کر دیا جائے گا،انتظامیہ شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کیلئے کردار ادا کرے،قائد ن لیگ نوازشریف19جولائی کو میر پور کادورہ کریں گے۔