واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے عوام کو خامنہ ای کیلئے روتا دیکھ کر حیران ہوں، سمجھتا تھا ایرانی رہبر اعلیٰ سے نفرت کرتے ہیں،چاہتے تو نماز جنازہ میں شریک تمام افراد کو ختم کرسکتے تھے، جنازے کو نشانہ بنایا تومذاکرات کےلئے کوئی فریق باقی نہیں رہے گا،دونوں ممالک نے باہمی اتفاق سے مذاکرات میں عارضی وقفہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
امریکی صدر نے کہاامریکہ دنیا بھر میں امید کی کرن ،کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے،یوم آزادی کا جشن منانے کیلئے واشنگٹن میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد لوگ جمع ہیں،امریکی فوج زیادہ مضبوط و طاقتور ہے،نظام عالم میں کمیونزم نے اپنا وجود کھو دیا، کمیو نسٹ نظریات کو امریکہ میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، امریکہ سنہری دور میں داخل ہو رہا ہے،وینزویلا ،ایران جنگ سمیت شاندار کامیابیاں سمیٹیں، امریکہ میں سب کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،مجھے تیسری مدت کا کہنا چاہیے لیکن نہیں کہوں گا کیونکہ تنازع نہیں چاہتا۔
خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شریک تمام افراد کو ختم کرسکتے تھے،ٹرمپ


















