لاہور سے کراچی جانےوالی شالیمار ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی،مسافر محفوظ

ملتان:(بیورورپورٹ)لاہور سے کراچی جانےوالی شالیمار ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی،مسافر محفوظ رہے۔

حکام کے مطابق بوگی پٹڑی سے اترنے کے باعث شالیمار ایکسپریس کو تقریباً ایک گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،وجوہات جاننے کےلئے تحقیقات شروع کر دیں۔