تہران (مشرق نیوز) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ نے اسلام آباد میمورنڈم کی خلاف ورزیاں کیں، امریکہ کے خلاف جوابی کارروائیاں ایران کا جائز حق ہے، امریکہ مفاہمتی یادداشت میں واضح کی گئیں اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کے معاملے پر عمان کے ساتھ مشترکہ طریقہ کار تشکیل دینے کی کوشش کر رہا ہے، امریکہ کا عمان پر دباو اس عمل میں رکاوٹ بن رہا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اب اس بات میں شک کی گنجائش نہیں رہی کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ختم ہو گئی ہے، اگر امریکہ اسلام آباد ایم او یو پر عمل نہیں کرتا تو ایران بھی اپنے وعدوں پر عمل نہیں کریگا، باہمی معاہدوں پر عمل دونوں فریقوں کی یکساں ذمہ داری ہے۔
عمان کیساتھ آبنائے ہرمز پر مشترکہ طریقہ کار میں امریکہ رکاوٹ بن رہا ہے: اسماعیل بقائی



















