برسلز :(مشرق نیوز) حملوں کاخطرہ، یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے خلیجی حدود میں پرواز نہ کرنے کاانتباہ جاری کردیا۔
ای اے ایس اے نے کہابحرین، کویت، قطر، متحدہ عرب امارات، خلیج عمان و ملحقہ فضائی حدود میں پروازوں کو سکیورٹی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں،خطے میں فوجی کشیدگی کے باعث میزائل، ڈرونز اور جنگی طیاروں کے استعمال کا خدشہ موجود ہے، تمام ایئرلائنز پروازوں کی منصوبہ بندی اور آپریشن کے دوران انتہائی احتیاط برتیں،سفری ہدایت 29 جولائی تک نافذ العمل رہے گی۔
حملوں کاخطرہ، یورپی پروازوں کو خلیجی حدود میں پرواز نہ کرنے کاانتباہ



















