افغان صوبوں میں فضائی حملے ، دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے ملیا میٹ

کابل: ( ) افغان صوبوں پکتیکا ، ننگر ہار میں فضائی حملے ، دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے ملیا میٹ ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق جیٹ طیاروں نےمرغا بازار کے قریبی علاقے، ننگر ہار کے ضلع خوگیانی، خیلو اور بحسود میں فضائی حملے کیے ۔

فضائی حملوں کے بعد دھماکے ہوئے اور پورا علاقہ گونج اٹھا، دہشت گردوں کو ٹھکانوں سے نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔

حملوں میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں تاہم فوری طور پر افغان حکام کی طرف سے تصدیق نہیں کی گئی۔