ہر تحصیل میں روزہ دار ”مریم کے مہمان“،شہریوں کو حق دہلیز پر پہنچا رہے ہیں،عظمیٰ بخاری


لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے ہر تحصیل میں روزہ دار ”مریم کے مہمان“،شہریوں کو حق دہلیز پر پہنچا رہے ہیں،عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ، کسی بھی شہری کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا رمضان المبارک میں مریم کے دستر خوان کے نام سے نیا اور مثالی ٹرینڈ متعارف کرایا ،عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے،پنجاب کے کونے کونے میں قائم مریم کے دستر خوان روزہ داروں کی خدمت میں مصروف ، ہر تحصیل میں شہری باعزت افطار کر رہے ہیں،دسترخوانوں میں مردوں کےساتھ خواتین کی بھی بڑی تعداد میں شرکت پروگرام پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا صوبے بھر میں قائم 74 سہولت بازار عوام کو سستی و اعلیٰ معیار کی اشیائے خورونوش فراہم کر رہے ہیں، سہولت بازاروں ، دستر خوانوں میں فراہم کی جانےوالی اشیا کا معیار پنجاب فوڈ اتھارٹی خود چیک کر رہی ہے تاکہ عوام کو معیاری و محفوظ خوراک میسر ہو،مریم نواز حکومت ہر شہری کی دہلیز پر حق پہنچانے کے عزم پر کاربند ہے۔