اسلام آباد: (بیورورپورٹ) صومالیہ کی 24 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت ،2کھرب 51 ارب کے دفاعی معاہدے پر غور شروع کردیا۔
”صومالیہ ٹوڈے“ کے مطابق صومالیہ پاکستان سے جدید لڑاکا طیارے حاصل کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کے مذاکرات میں تیزی لا رہا ہے ،دونوں ممالک کے مذاکرات بنیادی طور پر جے ایف 17 کے جدید بلاک تھری ورژن پر مرکوز ہیں اور کثیر مرحلہ دفاعی پیکیج تقریباً2 کھرب 51 ارب 900 ملین ڈالر مالیت کا بتایا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق معاہدہ طے پا گیا تو سرد جنگ کے بعد موغادیشو کی سب سے بڑی و اہم دفاعی خریداری ہوگی،مذاکرات میں پائلٹ تربیت، ہتھیاروں کے انضمام اور لاجسٹکس پیکیج بھی شامل ہیں۔
صومالیہ کی جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت



















