اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو گلگت میں حکومت بنانے کی دعوت دےدی۔
اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا پیپلزپارٹی گلگت میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی،حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہیں،ن لیگ نے گلگت اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا، منتخب اراکین پیپلزپارٹی کو حکومت بنانے کیلئے ووٹ دیں گے،فیصلہ جمہوری روایات و اقدارکومقدم رکھتے ہوئے کیا ،ن لیگ نے ہمیشہ اپنی حلیف جماعتوں کےساتھ عزت احترام کا رشتہ برقرار رکھا ۔
دوسری جانب پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعظم کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاپیپلزپارٹی کی جی بی میں اکثریت کو تسلیم کرنا جمہوری روایت کا تسلسل ہے، وزیراعظم کی جانب سے حکومت بنانے کی دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اتفاق رائے کے نتیجے میں گورنر جی بی ،ڈپٹی سپیکر ن لیگ کا ہوگا،پیپلزپارٹی گلگت کے عوام کی خدمت میں تمام صلاحتیں بروئے کار لائے گی۔
وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو گلگت میں حکومت بنانے کی دعوت دےدی



















