پیرس:(مشرق نیوز)جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش پر قیامت ڈھا دیں گے، ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو وارننگ دےدی،ایم او یو میں واضح کہا تہران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو گا۔
اماراتی صدر شیخ زید بن النہیان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاجمعہ تک آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھول دیا جائے گا،کوئی ٹول ٹیکس نہیں ہوگا،معاہدے کا متن رسمی ترتیب میں جاری کریں گے، توقع ہے ایران ڈیل کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہو جائےگا،چند دنوں میں میڈیا کےساتھ ایرانی مفاہمت پر جائیں گے،متن کو جائزے کےلئے امریکی کانگریس میں بھیجاجائےگا،ایرانی جوہری ذخیرے کو تباہ کرنا چاہتے ہیں نہ قبضے کی خواہش ،فضا سے نگرانی کی جارہی ہے۔
امریکی صدر نے کہاامریکہ کے بغیر اسرائیل کا وجود نہیں ہوتا،اسرائیل بہت پہلے تباہ ہوجاتا اگر میں مداخلت نہیں کرتا، ایران کےساتھ کیا گیا معاہدہ کامیاب ہونا چاہیے،معاہدہ ایٹمی ہتھیاروں کے سامنے دیوار ہے، روس کو بھی یوکرین کےساتھ معاہدہ کرلینا چاہیے،اسرائیل کو بول دیا مجھے بیروت پر حملہ پسند نہیں آیا، نیتن یاہو سے اچھے تعلقات ہیں، اسرائیل کو تجویز دی حزب اللہ سے نمٹنے کی ذمہ داری شام کو سونپی جائے۔
ٹرمپ نے کہاایران کے پاس اب معقول قیادت ،لبنان جنگ کو معمولی تنازع سمجھتا ہوں،ایران معاہدہ لبنان پر اسرائیلی حملے کے باوجود برقرار رہ سکتا ہے، دوسرا مرحلہ طے کرنے کےلئے ہونےوالے مذاکرات نسبتاً آسان ہوں گے، موجودہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان مزید سفارتی کامیابیوں کی بنیاد بن سکتی ہے۔
جوہری ہتھیار کی کوشش پر قیامت ڈھا دیں گے،ٹرمپ کی پھر ایران کو وارننگ



















