اسلام آباد (مشرق نیوز) حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت دیدی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ منظوری کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ہے، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے۔ وزیراعظم نے تمام وزراءسے کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر لی، کارکردگی رپورٹ کے بعد وزراءکے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا، کامرس، پاور، ہاوسنگ، مواصلات، فنانس، خارجہ امور پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے کئی معاون خصوصی بھی تبدیلی کے جھکڑ میں آسکتے ہیں۔
پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، بلاول کو اہم وزارت ملنے کا امکان



















