4 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس 21 جون کو مصر میں ہوگا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امریکہ ،ایران امن معاہدے کے بعد اہم سفارتی سرگرمیاں تیز ، پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا اجلاس 21جون کو قاہرہ میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصر روانگی کا امکان ہے ،اجلاس میں علاقائی سلامتی، باہمی روابط، تجارت ، مغربی ایشیا میں تیزی سے بدلتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔