کراچی میں گیسٹرو اور اسہال کے کیسوں میں تشویشناک اضافہ

کراچی (مشرق نیوز) شہر قائد میں گیسٹرو اور اسہال کے کیسوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ شہر کے مختلف ہسپتالوں کے شعبہ ایمرجنسی میں گیسٹرو اور اسہال کے مریضوں کا رش ہے۔ سول ہسپتال میں پیٹ کے امراض اور ڈائریا کے 200 سے زائد مریض روز آ رہے ہیں۔

جناح ہسپتال میں روز گیسٹرو اور ڈائریا کے مریضوں کی تعداد 150 سے تجاوز کر گئی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری پیٹ درد، الٹی، متلی اورلوز موشن کی شکایات کے ساتھ اسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں، فریزر میں رکھا گیا گوشت اگر مناسب طریقے سے پکا نہ ہو تو معدے کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ غیر معیاری اور آلودہ کھانے گیسٹرو کے پھیلاو کی بڑی وجہ بن رہے ہیں، شہری تازہ اور صاف ستھری غذا کا استعمال کریں، کھانے کو ڈھانپ کر رکھیں اور اسے فریج میں مناسب درجہ حرارت پر محفوظ کریں۔