ویگو کلچر ،ضرورت سے زائد سکیورٹی پروٹوکول ختم کیاجائے،خواجہ آصف


اسلام آباد :(بیورورپورٹ)وزیر دفاع نے ملک میں ویگو ڈالے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔

خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میںاظہار خیال کرتے ہوئے کہا عوامی نمائندوں ،وزرا کے طرز زندگی میں سادگی ، اعتدال اپنانے کی ضرورت ،عوام منتخب نمائندوں کے کردار ،رویوں کو مثال کے طور پر دیکھتے ،طرز عمل معاشرے پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے۔

وزیر دفاع نے وزرا ،اراکین پارلیمنٹ کےلئے بھاری سکیورٹی قافلوں ،ویگو ڈالوں کے استعمال کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا اقدام اکثر طاقت کے مظاہرے کے طور پر دیکھا جاتا،عوام میں منفی تاثر پیدا ہوتا ہے،اقتدار و اختیار عوام کی امانت ،اپنے رویوں ، طرز زندگی سے مثبت مثال قائم کرنی چاہیے،اقتدار مستقل نہیں ہوتا، حالات بدلتے رہتے ہیں، سیاسی زندگی میں تحمل، توازن اور شائستگی کو فروغ دینا ضروری ہے۔

خواجہ آصف نے ویگو کلچر اور ضرورت سے زائد سکیورٹی پروٹوکول پر ازسرنو غور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا عوامی نمائندوں کو غیر ضروری پروٹوکول سے گریز کرنا چاہیے تاکہ عوام تک مثبت پیغام پہنچ سکے۔