عالمی بینک نے پاکستان کےلئے 37کروڑ،59لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دےدی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عالمی بینک نے پاکستان کےلئے 37کروڑ،59لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دےدی،بینک 10سالہ توانائی پروگرام کے پہلے مرحلے کیلئے فنڈ فراہم کرےگا، رقم ترسیلی نظام بہتر بنانے پر خرچ کی جائےگی،قومی پاورگرڈ کوجدید بنانے کا منصوبہ شروع کیا جائے گا،بجلی کی بندش میں کمی لانے میں مدد ملے گی ۔

عالمی بینک کے مطابق ونڈ پاور کی مزید 640 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی، منصوبہ قابل تجدید توانائی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا،جدیدٹرانسمیشن نظام سے بجلی کی لاگت کم کرنے میں مدد ملے گی، منصوبہ گھریلو،صنعتی،تجارتی صارفین کو بہتر بجلی فراہمی میں معاون ہوگا۔