اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چینی نجی شعبے کی پاکستان میں سب سے بڑی سرمایہ کاری منصوبے کی منظوری دےدی گئی ۔
وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے سی پیک کے تحت بی ٹو بی (Business-to-Business) کے ذریعے 3.5 ارب ڈالر کے منصوبے کی منظوری دی،اسلام آباد میں چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور سیکرٹریٹ نے بھی توثیق کردی ،دھابیجی،ضلع ٹھٹھہ،سندھ میں مجوزہ فالکن آئل ریفائنری اینڈ سٹوریج کمپلیکس منصوبہ سی پیک میں شامل ہوگیا۔
حکام کے مطابق بورڈ آف انویسٹمنٹ منصوبے کو سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ کوآپریشن گروپ میں پیش کرے گا،مجوزہ کمپلیکس میں 40 لاکھ ٹن خام تیل ، پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے کی گنجائش ،50 میگاواٹ کا کیپٹو پاور پلانٹ شامل ہوگا،ریفائنری میں یورو5 معیار کے مطابق ایندھن تیار کرنے کا منصوبہ ہے، ملک کی مقامی ریفائننگ صلاحیت میں اضافہ ،درآمد شدہ تیار پٹرولیم مصنوعات پر انحصار کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
چینی نجی شعبے کی سب سے بڑی سرمایہ کاری، 3.5 ارب ڈالر کا منصوبہ منظور


















