اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے آئی ٹی بل کی واپسی عوام کے آئینی حقوق کی فتح ہے ،دیر آید، درست آید حکومت نے بالآخر غلطی تسلیم کرکے متنازع بل واپس لے لیا۔
رکن قومی اسمبلی سحر کامران ،سید سبط الحیدر بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا صدر آصف زرداری ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عوامی حقوق کے معاملے پر ایک لمحے کےلئے بھی سمجھوتہ نہیں کیا، قیادت نے مشکل وقت میں نہ صرف میرا ساتھ دیا بلکہ مکمل حوصلہ دیا عوامی حقوق کےلئے ڈٹ کر آواز اٹھائی جائے،پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی عوام کے حقوق، ملکیت ، آئینی تحفظ کےلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔
پلوشہ خان نے پمز میں پیش آنےوالے اندوہناک سانحہ پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا 14 معصوم بچوں کی جانیں چلی گئیں، خاندانوں خصوصاً ماوں کے دکھ کا کوئی مداوا نہیں ہو سکتا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ کو فوری پبلک کیا جائے۔
جی ایل پی-1 ادویات سے مردوں میں بال جھڑنے کا خطرہ بڑھنے کا امکان
آج کا پاکستان مضبوط اور دفاع ناقابل تسخیر ہے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
پاکستان کا 57 کروڑ ڈالر کی سمندری مصنوعات فروخت کرنیکا نیا ریکارڈ
ایشین گیمز، پاکستان کو کبڈی، ہاکی، کرکٹ سمیت متعدد کھیلوں میں میڈلز کی امید
بگ باس 20 کی شوٹنگ شروع، سلمان خان کا دبنگ سٹائل سامنے آگیا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں: بلاول
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر ملتان سے گرفتار، لاہور پولیس کے حوالے
طاقتور حلقے نئے صوبوں کے حامی، معاملے پر تاحال کابینہ میں بحث نہ ہوسکی
امریکہ کیلئے خلیج میں اپنے فوجی اڈے برقرار رکھنا اب قابل عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس
خیبر پختونخوا ،سکیورٹی فورسز نے 21 خوارج کو جہنم واصل کردیا


















