اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی نے کشمیر الیکشن پر شکایات کاازالہ ہونے تک حکومت کا ساتھ دینے سے انکار کردیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما نوید قمر نے کہاحکومت کے مکمل اتحادی تو نہیں لیکن سپورٹ کرتے رہے ہیں،تالی ایک نہیں ،دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے،تحفظات دور نہ ہوں تو مسئلہ رہتا ہے، حکومت کو کچھ شکایات پہنچائیں اگر آپ سمجھتے ہیں سپوٹ کریں تو ازالہ بھی ہونا چاہیے، شکایات کشمیر الیکشن، ججز تعیناتی و دیگر ایشوز پر ہیں۔
نوید قمر نے کہاحکومت کی طرف سے شکایات پر پیش رفت نہیں ہوئی، پارٹی کا فیصلہ ہے جب تک پیش رفت نہیں ہوتی حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے،داخلہ کمیٹی میں بل بلڈوز کرنے کی کوشش کی گئی، اسلام آباد بلدیاتی بل پر اختلافی نوٹ دیا،حکومت کو چاہیے مسائل حل کرے،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ملک میں موجود نہیں ، نہیں معلوم کہاں متحرک ہیں۔
کشمیر الیکشن پر شکایات کاازالہ ہونے تک حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے،نوید قمر

















