کراچی: (بیورورپورٹ)براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں خطرناک حد تک کمی، ایک سال میں انخلا دوگنا بڑھ گیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے 2 ماہ میں کوئی نئی سرمایہ کاری نہیں ہو سکی، مالی سال 27 کے 2ماہ میں 49 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا انخلا دیکھنے میں آیا،رواں سال اگست میں بھی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی بجائے سرمائے کا بڑا انخلا دیکھا گیا،اگست میں 31 کروڑ 10 لاکھ ڈالر پاکستان سے نکالے گئے۔
علاوہ ازیں اگست کے دوران کرنٹ اکاونٹ خسارے میں سالانہ و ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی،خسارہ 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک کم ہو گیا،رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 54 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ ہوا۔
براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں خطرناک حد تک کمی، ایک سال میں انخلا دوگنا

















