اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر توانائی اویس لغاری نے پاور سیکٹر کے نقائص اور لوڈشیڈنگ کے معاملے پر اپنے ہی محکمے کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔
قائمہ کمیٹی پاور کے اجلاس میںاویس لغاری نے محکمے کی کارکردگی پرسوالات اٹھاتے ہوئے کہاڈیمانڈ نوٹس میں ملی بھگت کے ذریعے لوڈ کم لکھنے سے بجلی نظام پر اضافی بوجھ پڑ رہا،بجلی کا عملہ رشوت لےکرکم لوڈ لکھواتا ،مرغیاں کھاتا اور پورے سسٹم کا ستیاناس کر رہا ہے۔
کم لوڈ لکھنے سے اضافی بوجھ ،بجلی عملہ پورے سسٹم کا ستیاناس کر رہا ہے،اویس لغاری
















