اسلام آباد :(بیورورپورٹ)کفایت شعاری مہم،بازار 9 ، شادی ہال 10 بجے بند ،سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، خریداری پر پابندی، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز ،بازار 9 ، شادی ہالز، مارکیز و دیگر تقریبات کے مقامات 10 ،ریسٹورنٹس، کیفے ، فوڈ آوٹ لیٹس رات 11 بجے بند ہوں گے، ٹیک اوے ،ہوم ڈیلیوری ،فارمیسیز، ہسپتال، کلینکس، میڈیکل لیبارٹریز، پٹرول پمپس و دیگر ضروری شعبے ،بیکریز، تندور، دودھ و ڈیری شاپس، الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز ،جم اوقات کار سے مستثنیٰ ہوں گے۔
تمام سرکاری گاڑیوں کے فیول استعمال میں 50 فیصد کمی کی جائےگی، آپریشنل گاڑیاں، مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، قانون نافذ کرنےوالے اداروں، ضروری خدمات اور ایف بی آر کی گاڑیاں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
حکومت نے سرکاری سمیت ہر قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کردی ،آئی ٹی خریداری کے علاوہ تمام پائیدار اشیا کی خریداری بھی ممنوع ہوگی،3ماہ کےلئے غیر ملکی دوروں ،سفری پابندی عائد تاہم مخصوص استثنیٰ برقرار رہیں گے، ناگزیر غیر ملکی دوروں کی صورت میں وزرا، مشیران اور سرکاری حکام صرف اکانومی کلاس میں سفر کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اجلاسوں کےلئے ویڈیو کانفرنسنگ ترجیح ،غیر ملکی وفود کے علاوہ سرکاری عشائیوں کی میزبانی پر مکمل پابندی ہوگی،حکومتی فنڈز سے ہونےوالے سرکاری سیمینارز، تربیتی پروگرامز ،کانفرنسز پر بھی پابندی عائد کردی گئی،ناگزیر سرکاری تقریبات کےلئے سرکاری آڈیٹوریم ، کمیٹی رومز استعمال کیے جائیں گے،کفایت شعاری اقدامات سے استثنیٰ درخواستیں کیس ٹو کیس بنیاد پر زیر غور لائی جائیں گی، صوبائی و علاقائی حکومتیں بھی اسی نوعیت کے کفایتی اقدامات اپنانے پر غور کرسکتی ہیں،50 فیصد کٹوتی انتظامی ،نان آپریشنل سرگرمیوں پر لاگو ہوگی۔
کفایت شعاری مہم،بازار 9 ، شادی ہال 10 بجے بند ،سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی


















