مسلسل اصلاحات ،مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامے کیلئے سہارا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مسلسل اصلاحات ،مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامے کیلئے سہارا، ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو رواں مالی سال 2027 میں 3.7 فیصد رہنے کی پیشگوئی ہے،معاشی کارکردگی میں مسلسل بہتری آئی، شرح نمو مالی سال 2025 کے 3.2 فیصد سے بڑھ کر 3.7 فیصد ہوگئی، اضافہ وسیع البنیاد،خدمات ،مینوفیکچرنگ میں بحالی و زراعت میں بہتری ہوئی،مشرق وسطیٰ تنازع نے مالی سال کی آخری سہ ماہی میں معاشی سرگرمی کو سست کر دیا، 2027 میں خود مختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے نجی سرمایہ کاری بڑھنے کی توقع ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہامہنگی توانائی ،بیرونی غیریقینی صورتحال شرح نمومیں تیزی کو محدودکرسکتی ہے،اصلاحات کو برقرار رکھنا اور نجی سرمایہ کاری کو فروغ دیناجامع شرح نمو کےلئے اہم ،مالی سال 2026 میں نمو کو مینوفیکچرنگ ،خدمات کے شعبوں میں توسیع سے تقویت ملی۔