تل ابیب:(مشرق نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے ہائی جیکر عمانی پائلٹ کا ایران سے تعلق تھا؟۔
امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز سے گفتگو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا پرواز ہائی جیک کرنے کی کوشش کرنےوالامعاون پائلٹ سخت گیر اسلامی نظریات رکھتا ہے ،تحقیقات میں سب سامنے آجائے گا،واقعہ کی تہہ تک جائیں گے،معلو م کیاجائے گاحملہ آور نے اکیلا یا کوئی ساتھی بھی تھے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہنا قبل از وقت ہے حملے میں ایران ملوث تھا ،آنےوالے دنوں میں مزید معلومات سامنے آسکتی ہیں،حملہ آور بظاہر خودکشی پر مائل اور انتہاپسندانہ نظریات سے متاثر تھا۔
ہائی جیکر عمانی پائلٹ کا ایران سے تعلق تھا؟ ،اسرائیلی وزیراعظم



















