ایک اور فالس فلیگ آپریشن بے نقاب،بھارت سن لے!مکمل تیار،جواب بڑا دردناک ہوگا،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بے نقاب ،ایس ایس جی حوالدار کو مارنے کا دعویٰ جھوٹ، پاک فوج نے آصف کو میڈیا کے سامنے پیش کرکے بھانڈا پھوڑ دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بھارت نے 29 ستمبر کو مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچا کر پاک فوج کے جوان کو لشکرطیبہ کا کمانڈر بتانے کا من گھڑت پروپیگنڈا کیا ،29 ستمبر کی رات بھارتی کور نے ٹوئٹ کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں جوائنٹ سرچ آپریشن کے نام پر نیا ڈرامہ رچایا، بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کارروائی میں لشکر طیبہ کاکمانڈر مارا گیا اور لاش بھی برآمد کر لی ،بھارتی حکام کی جانب سے شخص کی شناخت آصف الیاس عرف ہاشم موسیٰ کے نام سے کی گئی ،ہلاکت کو اہم پیش رفت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی نیوز ایجنسی نے سروس نمبر کے ساتھ تفصیلا ت جاری کرتے ہوئے سنسنی خیز دعویٰ کیاآصف پاک فوج کا ایس ایس جی ہوالدار ہے،بھارتی حکومت نے موسیٰ عرف آصف فوجی کو لشکر طیبہ کا کمانڈر قرار دیتے ہوئے من گھڑت داستان گھڑی وہ 2022 سے جموں و کشمیر میں مسلسل سرگرم تھا،بھارتی حکام نے جعلی کارروائی کو آپریشن شیروالی کی بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا بھارتی فوج نے الزام عائد کیا آصف فوجی خطے میں متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا، گروپ کے مزید 3 اراکین کو بھی مختلف کارروائیوں میں مارنے کا دعویٰ کیا گیا،گھٹیا دشمن سے پالا پڑا،پڑوسی انکاونٹر سپیشلسٹ ،دہشتگردی کو مسائل کا حل سمجھتا اورزندہ انسان آصف کو مردہ قرار دیتاہے۔

آصف نے کہامیرا نام آصف ،اٹک کا رہنے والا ہوں ، مجھے دوستوں نے بتایا سوشل میڈیا پر چل رہاہے آپ کو بھارتی فوج نے شہید کردیا پھر مجھے بھارتی نمبروں سے فون آنا شروع ہو گئے، سوشل میڈیا سے پتہ چلا بھارت نے میرا ڈیٹا استعمال کر کے جھوٹی کارروائی میں شہید کر دیا، 2000 میں فوج میں بھرتی ہوا، 2005 میں ایس ایس جی جوائن کی ، 18 سال نوکری کرکے 2023 میں ایس ایس جی سے ریٹائرڈ ہواپھرپرائیویٹ سکیورٹی کمپنی میں ڈیوٹی کی، 3،4ماہ سے راولپنڈی میں اپنے گھر میں رہ رہاہوں، بھارت کا گھناﺅنا ،جھوٹا الزام ہے،زندہ ،آپ کے سامنے ہوں، میرے پاس شناختی کارڈ بھی ہے کہیں تو دکھا سکتاہوں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہابھارت پاکستان میں دہشتگردی کیلئے دہشتگرد تنظیموں کو سپانسر کرتا،بھارت دنیا بھرمیں دہشتگردی پھیلانے کا مرکز بن چکا،بھارتی وزیراعظم سمیت انتہا پسند ہندو ریاستی دہشتگردی کو فخریہ بیان کرتے ہیں، بھارت کی مکتی باہنی ،کالعدم ٹی ٹی پی کو فنڈنگ سب کے سامنے ہے،سوال ہے بھارت کو ڈرامے کی ضرورت کیوں پڑی؟ بھارت کیلئے ڈرامہ شرمندگی کا باعث ہے ، بھارتی ایسی حرکات سے ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا بھارت میں مسلمان،مسیحی ،سکھ نشانہ بنتے ہیں ، کیسا ملک ہے جہاں اپنا جہاز گرانے پر ابھینندن کو ایوارڈ دیا گیا، افغان طالبان بھارت سے متعلق کہتے ہیں ہمارا ڈی این اے ایک ہے، مقبوضہ کشمیر دنیا میں سب سے بڑی جیل ،انسانیت سوز مظالم کشمیری خود سامنے لا رہے ہیں، بھارت دہائیوں سے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے فالس فلیگ آپریشنز کر رہاہے،بھارت کچھ کرنا چاہتا ہے تو آ جائے، ردعمل بہت سخت ہو گا،بھارت کوئی ڈرامہ کرنا چاہتا ہے تو کر کے دیکھ لے،دشمن کے ہر اقدام کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، یقین دلاتے ہیں اب جواب بڑا دردناک ہو گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا نیٹ سکیورٹی پرووائیڈر کا دعویٰ کرنے والا بھارت تو خود کو بھی سکیورٹی نہیں دے سکتا، افغان طالبان رجیم نے دہشتگردوں کی سہولت کاری ،فنڈنگ کا آپشن خود منتخب کیا ،افغانستان دنیا بھر کی دہشت گرد تنظیموں کا مسکن ،افغانستان میں حالیہ داخلی انتشار سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ،عوام ،مسلح افواج ہر ایڈوینچر سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں،دہشتگرد کلبھوشن یادیو بھارتی فوج کیلئے ہمیشہ کلنک کا ٹیکہ بنا رہے گا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاملکی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا،ملکی سلامتی کیلئے جو کرنا پڑا کریں گے ، پاکستان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر عمل کیلئے پرعزم ،حرمین شریفین کا دفاع ،سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کو تیار ہیں، فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،ریاست ہے تو سیاست ، ریاست ہے تو آپ اور میں ہے، آئین کے تابع ،ریاستی احکامات کے پابندہیں، خیبرپختونخوا، بلوچستان کے عوام کے تحفظ کیلئے جو ہو سکا کریں گے، صوبوں سے بات چیت کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے، نیشنل ایکشن پلان سیاست دانوں نے بنایا اب عملدرآمد کریں،کالعدم بی ایل اے ،ٹی ٹی پی میں کوئی فرق نہیں،دونوں کالعدم گروپوں کو افغان طالبان کی سپورٹ حاصل ہے۔