حوثی حملے، سعودیہ، ترکیہ اور پاکستان کے عسکری حکام کا ہنگامی اجلاس طلب


نیویارک: (بیورورپورٹ) مکہ دفاعی اتحاد نے سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان کردیا۔

نیویارک میں سعودی عرب، پاکستان ،ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی، مکہ مکرمہ ،سعودی عرب میں شہری و اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی گئی، سعودی وزارت خارجہ کے مطابق مکہ معاہدے کے تحت جنرل سیکرٹریٹ، کمیٹیوں ،ورکنگ گروپس کے قیام پر پیشرفت ،معاہدے پر عملدرآمد شروع کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

تینوں وزرائے خارجہ نے شہری و اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیاسعودی عرب کو اپنے دفاع کیلئے مناسب اقدامات کا حق حاصل ہے،ملاقات میں اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کےساتھ سلامتی و آزادی یقینی بنانے ،خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے ملکر کام کرنے اور بحرانوں کے پر امن حل کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

دریں اثنا سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی مدد کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے سعودیہ، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا،تینوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی مدد کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔