صوبائی حکومت اس حد تک نہ جائے ایمرجنسی لگانی پڑے،فیصل کریم کنڈی

پشاور:(بیورورپورٹ)گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے صوبے میں گورننس ،کرپشن کے مسائل ،جنازے اٹھ رہے ہیں، صوبائی حکومت اس حد تک نہ جائے ایمرجنسی لگانی پڑے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا خیبرپختونخوا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال لانگ مارچ کی متحمل نہیں ہو سکتی،موجودہ حالات میں اسلام آباد پر چڑھائی مناسب نہیں،صوبائی حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے،تمام سیاسی جماعتیں صوبے میں امن کے قیام کےلئے مشترکہ لائحہ عمل بنائیں اور دہشتگردی کےخلاف فرنٹ لائن پر اپنا کردار ادا کریں،صوبے کے حالات خراب ہوئے تو وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت گورنر راج نافذ کر سکتے ہیں۔