اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان ،برطانیہ نے معاشی اصلاحات ،سرمایہ کاری میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا۔
وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی اور کہا برطانیہ پاکستان کی معاشی اصلاحات میں تکنیکی معاونت جاری رکھے گا،وزیر خزانہ نے کہا پاکستان معاشی استحکام سے پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہا، حکومتی توجہ پیداوار، سرمایہ کاری، برآمدات اور روزگار بڑھانے پر ہے، حکومت نے معاشی اصلاحات کی اہم ترجیحات طے کرلیں، میکرو اکنامک استحکام برقرار رکھنا اہم ترجیح ہے۔
سینیٹر اورنگزیب نے کہا ساختی اصلاحات جاری رکھنے اور امداد سے تجارت کی طرف منتقلی پر توجہ ، پاکستان میں سرمایہ کاروں کےلئے کاروباری ماحول بہتر بنایا جا رہا ہے، برطانیہ نے نجی شعبے کی ترقی کےلئے تعاون میں دلچسپی ظاہر کردی۔
پاکستان ،برطانیہ کا معاشی اصلاحات ،تعاون جاری رکھنے پر اتفاق



















