خیبر پختونخوا ،بلوچستان میں آپریشنز،11دہشتگرد جہنم واصل،ٹھکانے تباہ


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا ،بلوچستان میں آپریشنز،سکیورٹی فورسز نے 11دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 5دہشتگردوں کوانجام تک پہنچایا گیا،سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا، ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

بلوچستان کے علاقے گورندر اور ماشکیل میں سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے خوارج کو ہلاک کیا۔